سائبر قوانین میں ترمیم کر کے گرفت سخت کرنے کی تیاری، سینکڑوں اکاونٹس کے خلاف کاروائی اور ٹاسک فورس کا قیام

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر تنقید کو سنجیدہ لے لیا۔پوری طاقت کے ساتھ سوشل میڈیا کو قابو کرنے کے لیئے اقدامات لینے کا فیصلہ کر لیا۔اس مقصد کےلیے ایک طرف قانونی کاراوئیاں جاری ہیں تو دوسری طرف خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جبکہ سائبر قوانین میں ترمیم کر کے گرفت … Read more

ضلع کرم جنگ بندی کے حکومتی دعوے، چھڑپیں اور گورنر کا جرگہ جاری

ضلع کرم میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔بدامنی کی صورت حال نے روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، اہم آمدورفت کے راستوں کی بندش سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم مواصلاتی نیٹ ورک بشمول فون اور انٹرنیٹ خدمات، جو … Read more

گھر کی چاردیواری عورت کے لئے سب سے بڑا عقوبت خانہ، صنفی تشدد پر اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

دنیا بھر میں 2023 کے دوران تقریباً 51,100 خواتین اور لڑکیاں اپنے قریبی ساتھی یا خاندان کے اراکین کے ذریعے قتل کی گئیں۔ صنفی تشدد پر اقومِ متحدہ کی رپورٹ۔ https://www.unodc.org/documents/data-and-analysis/briefs/Femicide_Brief_2024.pdf 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران جان بوجھ کر قتل کی جانے والی تقریباً 85,000 خواتین اور لڑکیوں میں … Read more

پی ٹی آئی کی بشری بی بی کو سیاست سے بے دخل کرنے کی مہم

پاکستان تحریک انصاف 2022 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد مسلسل مختلف محاذوں پر مصروف ہے۔پارٹی کو مسلسل ایک مہم کے بعد دوسری مہم درپیش ہوتی آرہی ہے۔ گزشتہ چار روز پی ٹی آئی بمقابلہ بشری بی بی محاذ پر متحرک ہے۔پارٹی راہنما اور کارکن عمران خان کی تیسری اہلیہ کو سیاست سے بے … Read more

صحافی مطیع اللہ جان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

صحافی مطیع اللہ جان صحافی مطیع اللہ جان کو آج جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت مین پیش کیا گیا۔ ان کے کلاف دو روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا کے بعد پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے, منشیات برآمدگی، دہشت گردی اور دیگر جرائم میں گرفتارکیا گیا … Read more

اسلام آباد پی ٹی آئی جلوس چائنا چوک پر 4 رینجرز 2 پولیس اہلکار شہید فوج طلب

اسلام آباد عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی مظاہرین کا جلوس منگل کے روز صبح سری نگر ہائی وے سے گزرتا ہوا چائنا چوک پہنچ گیا۔مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیوٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چائنہ … Read more

احتجاجی مظاہرہ گنڈہ پور کے قافلے رواں 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے

پی ٹی آئی کے اعلان کردہ مظاہرے کو پسپا کرنے کے لیے اسلام آباد شہر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔شہر کے تمام داخلی راستے اور صوبوں کو وفاقی دارالحکومت سے ملانے والی شاہرائیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔شہر میں دفعہ 144 نافظ ہے اور میٹرو بس سروس اتوار کو تیسرے … Read more

کرم سیکورٹی فورس کی حفاظت میں چلنے والے قافلے پر حملے میں 44 ہلاکتوں کے بعد جھڑپوں میں 32 افراد ہلاک

خیبر پختون خواہ کے علاقے کرم میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز کی حفاظت میں رواں قافلے پر حملے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گۓ تھے۔ہفتہ کے روز کرم میں سرکاری وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ، کے واقعہ پر … Read more

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا مظاہرہ، اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند

ڈی چوک اسلام آباد۔ فوٹو: سید مہدی شاہ پی ٹی آئی کی طرف سے اتوار کے روز اعلان کردہ مظاہرے کے پیش نظر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر کے انتطامیہ اور پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈی … Read more

عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری، آگے کیا ہونے والا ہے؟

نیتین یاہو اٹلی آئے تو ان کو گرفتار کریں گے۔ اٹلی حکام :بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ وارنٹ کے بعد جمعرات کے روز اٹلی ک وزیرِ دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ اگر یاہو اٹلی آئے تو اٹلی کو اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرنا ہو گا” … Read more

24 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ قومی نہیں، عالمی سطح پر ہو گا

بشری بی بی نے عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرے کو قومی اور عالمی تحریک بنا دیا۔گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کو تیز اور ذیادہ موثر کر دیا ہے۔ انہوں نے رہائی کے روز بنی گالہ کے … Read more

صدیوں پرانی تجارت کی بندش کے خلاف رخشان و مکران بارڈر تاجران کی ہڑتال

پاک ایران بارڈر کی بندش کے خلاف بلوچستان کے تاجرون کا احتجاج رخشان مکران ڈویژن کے متعدد سرحدی علاقوں میں سوموار کے روز آل رخشان مکران بارڈر الائنس بلوچستان کی کال پر بارڈر کے کاروبار میں ہفتہ وار تین روزہ چھٹی، اندرون بلوچستان تیل کی ترسیل پر پابندی اور دیگر بارڈر سے متعلقہ معاملات پر … Read more