یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ VPN بند کر دیئے جائیں گےحکام۔ آئی ٹی کی وزیر نا اہل ہیں، سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے پیر کے روز سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کی رجسٹریشن 30 نومبر تک ہے۔اس کے بعد یہ کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بریفنگ دیتے ہوئے ریٹائرڈ میجر … Read more

نادرہ سے 27 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ہونے پر قانونی کاروائی نہ کرنے کا انکشاف۔ جعلی شناختی کارڈ والے اراکین اسمبلی موجود

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں نادرا سے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی اجلاس میں ایم این اے آغا رفیع اللہ نے وزارت داخلہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور اٹھ کر جانے لگے جس پر چیئرمین … Read more

پاکستان میں فضائی آلودگی خلا سے بھی نظر آتی ہے:یونیسیف سربراہ برائے پاکستان

لاہور میں سموگ کی صورتحال اسلام آباد میں اقوام متحدہ فنڈ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور اور ملتان میں ریکارڈ فضائی آلودگی کے باعث درجنوں بچوں سمیت متعدد افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ پاکستان میں یونسیف کے سربراہ عبداللہ فادل کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی اتنی زیادہ ہے کہ … Read more

آئی ایم ایف کا سولر پینل اور نجی بجلی گھروں پر اعتراض، پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور منی بجٹ لانے پر حکومت پر دباو

آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین جاری مذاکرات کا مقصد سات ارب ڈالر کے قرض کے حوالے سے معاہدے پر عمل درامد کا جائزہ لینا ہے۔ کل کے اجلس میں صنعتوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا مطالبہ آئی ایم ایف وفد کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے … Read more

ضلع کرم کی جانب جانے والی شاہراوں کی طویل بندش کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات کے روز کرم میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انگریزی اخبار ڈان کے مطابق کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا کہ 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ ضلع میں گزشتہ چند ماہ کے دوران قبائلی اور فرقہ … Read more

مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کر دی گئی

حکومت نے تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا بل سوموار کے روز قومی اسمبلی سے منظور کرالیا ہے۔قومی اسمبلی میں اور سینٹ میں مسلح افواج کے حوالے سے تین بل بھی منظور کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سے 25 منٹ، سینٹ سے 15 منٹ اور قائم … Read more

ایف بی آر نے چائے پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چائے کی پتی کی درآمدی اور مقامی سپلائی کی کم از کم خوردہ قیمت 1,200 فی کلو گرام مقرر کردی، چائے کی پتی اس طے شدہ 1200 روپے سے زیادہ ہو گی تو سیلز ٹیکس بھی اس اضافی قیمت پر عائد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں … Read more

پنجاب کالج میں ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آ رہی: انسانی حقوق کمیشن رپورٹ

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) اور اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کے مشترکہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کا کہنا ہے کہ فورینسک شواہد اور قابل بھروسہ شہادتوں کی عدم موجودگی میں یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ اکتوبر 2024 کے اوائل میں لاہور کے پنجاب کالج میں … Read more

مستونگ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ بچوں سمیت 7 جاں بحق

مستونگ دھماکہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک کے قریب ریموٹ کٹرول بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں کم سن بچے، پولیس اہلکاراور ایک راہگیر بھی شامل ہے جبکہ جاں بحق بچوں کی عمریں5سے10سال کےدرمیان ہیں۔ دھماکے میں 22 سے … Read more

کارساز حادثہ کیس عدالت نے سمجھوتہ منظور کر کے ملزمہ نتاشا کو بری کر دیا

کراچی کی ضلعی اور سیشن عدالت نے جمعرات کے روز نتاشا دانش کو قتل کے مقدمے سے بری کر دیا۔ دانش نے پہلے ہی 6 ستمبر کو سیشن عدالت سے قتل کیس میں ضمانت حاصل کر لی تھی۔ منشیات کے ایک الگ کیس میں اس کی ضمانت کی درخواستیں نچلی عدالتوں کی جانب سے دو … Read more

بی این پی نے 2 سینیٹرز کی رکنیت منسوخ کر دی۔ پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کا سینٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے

بی این پی رہنماوں کی پریس کانفرنس 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر بلوچستان عوامی پاارٹی نے اپنے دو سینیٹرز نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو پارٹی رکنیت ختم کر دی۔بی این پی دونوں سینیٹرز کی سینٹ میں رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے … Read more

اسلام آباد انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کارِ ریاست میں مداخلت کے مقدمہ میں گرفتار

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو سوموار کے روز اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیکیورٹی رسک پیدا کرنے پر اسلام آباد پولیس نے قانونی کارروائی کی … Read more