ایبٹ آباد دینی تعلیم کے استاد سے بچوں کے جنسی استحصال کی 497 ویڈیوز برآمد
دینی تعلیم دینے والے استاد کی سینکڑوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیوز انٹر نیٹ پر فروخت کرنے پر امریکی ادارے گمشدہ اور استحصال زدہ بچوں کے قومی مرکز (NCMEC) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو کاروائی کے لیے شکایت کی۔ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے نازیباویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 497 نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت محمد مسکین کے نام سے ہوئی۔ملزم بڑے پیمانے پر کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف أئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کاروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ملزم بچوں کودینی تعلیم دیتا تھا۔ ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ملزم نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیوز بھی بنائیں اور نازیباویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے۔ چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 04 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، سی پی یو اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی۔ملزم سے ضبط شدہالیکٹرانک آلات میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی 497 تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل تھیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے