گلگت عدالت نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے پر مجرم کو 16 سال قید کی سزا سنا دی

گلگت سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو 16 سال قید کی سزا سنا دی گی۔مجرم خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج گلگت محمد شریف نے مقدمہ کی سماعت کی تھی۔ جمعرات کے روز عدالت نے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے پر مجرم کو 16 سال قید کی سزا سنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجرم ذوالفقار علی کو مجموعی طور 16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت میں سال 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مجرم کا تعلق نمل گلگت سے ہے۔

مجرم قابلِ اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل دلدار حسین نے کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش ایس ایچ او گلگت سرکل جواد احمد نے کی ۔مجرم کو عدالت کے احکامات کی روشنی میں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔