آئین شکن کا جنازہ
چونکہ ریاست بھی ماں کی طرح ہوتی ہے اور جنرل مشرف اور دیگر ڈکٹیٹروں سے زیادہ اس ماں کا لاڈلا کون ہو گا؟ جن لاڈلوں نے نہ صرف اس ماں کے جسم کو دو لخت کیا بلکہ اس ریاست اور اس سرزمین کے اصل مالک یعنی کہ جمہور اور آئین و دستور کے ساتھ وہی بازی کھیلی جو غالبا روم میں بادشاہ اور ملکہ کے درمیان کھیلے جانے والے پانسے کی بازی میں غلام کے ساتھ کھیلی جاتی تھی۔