وزارت داخلہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات شروع کر دیں۔18 اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج کو ملک بھر کی انجینیرز تنظیموں نے مسترد کر دیا تھا۔ انتخابات کے روز ہی ووٹٹنگ کے دوران انجینیرز تنظیموں نے دھاندلی کے الزامات لگا دیئے تھے۔
انتخابات کے بعد آل پاکستان ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کےراہنماء انجینئر زرگل خان نے پریس کانفرنس منعقڈ کر کے نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 اگست کو منعقدہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے نتائج ناقابل قبول ہیں۔انتخابات کے روز ایک منظم سازش کے تحت نادرہ لنک ڈاؤن کرکے دھاندلی کی گئی۔چھٹی کے روز نادرہ کے عملہ اور سسٹم پرکسی قسم کا کوئی بوجھ نہیں تھا۔اس دن نادرہ کے دیگر بیشترآپریشنز بند تھے۔منصوبہ بندی سے بائیومیٹرک سسٹم کو فیل کر کےانتخابات میں بغیر بائیو میٹرک کے ووٹ پول کئے گئے۔جبکہ کونسل کے انتخابات میں ایسے افراد نے ووٹ پول کیے جن کا انجینیرنگ کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ انتخابی عمل کے دوران ڈالے گئے جعلی ووٹ منسوخ کر کے نتائج دوبارہ مرتب کئے جائیں۔بصورت دیگر شدید احتجاج کرینگے اور قانونی راستہ اپناتے ہوئے عدالت سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ای سی انتخابات کے روز نادرہ نے اپنے اعلدمیہ میں بائیومیٹرک سسٹم فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پی ای سی سے معذرت کی تھی اور واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔